سری نگر کے اسپتال میں فائرنگ کر کے پاکستانی دہشت گرد کو فرار کرانے والے پانچ افراد گرفتار

سری نگر:گذشتہ روز سری نگر کے ایک اسپتال پر دہشت گردانہ حملہ کر کے طبی معائنہ کے لیے لائے جانے والے ایک پاکستانی دہشت گرد نوید جٹ کو پولس حراست سے فرار کرانے کے پانچ سہولت کاروں کو پولس نے گرفتار کر لیا۔
پولس نے بتایا کہ یہ پانچوں اس موٹر سائیکل اور گاڑی سمیت پکڑے گئے جو ا انہوںنے حملہ کے بعد فرار ہونے میں استعمال کی گئی تھیں۔ اس 22سال پاکستانی دہشت گرد کے، جسے دیگر پانچ قیدیوں کے ساتھ معمول کے طبی معائنہ کے لیے اسپتال لایاگیا تھا، فرار ہوجا نے کے بعد رین واڑی سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا۔
پولس پارٹی اس دہشت گرد کو لے کر جیسے ہی شری مہاراج ہری سنگھ ہاسپٹل پہنچی فضا فائرنگ سے گونج اٹھی اور دو پولس والے گولیاں کھا کر گر پڑے ان میں سے ایک کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک دوسرے سپاہی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔اس بھگدڑ کا فائدہ اٹھا کر نوید جٹ کشمیر لباس میں ملبوس افراد کے ساتھ ایک موٹر بائیک پرفرار ہو گیا۔

Title: five arrested for firing in srinagar hospital helping pak terrorist escape | In Category: کشمیر  ( kashmir )