کاروان بس سروس احتیاطی تدابیر کے طور پر ایک روز کے لیے معطل

سری نگر: جمو ں و کشمیر کے دارالخلافہ سرینگر سے پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے درمیان چلنے والی ہفتہ واری کاروان امن بس سروس سلامتی کے نقطہ نظر سے ملتوی کر دی گئی۔
با اختیار ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں پاک مقبوضہ علاقہ سے پیغام ملا ہے کہ آج یعنی پیر کو کئی بس سروس نہیں ہو گی۔انہوں نے مزید بتایاکہ پاکستان میں پیر کے روز قومی تعطیل ہوتی ہے کیونکہ لوگ ہر سال پانچ فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بس میں سفر کرنے والے مسافروں کو پہلے ہی اس بات کی اطلاع دے دی گئی ہے ۔ان سب مسافرں کو اگلی بس میں جگہ دی جائے گی۔

Title: karwan e aman bus service suspended | In Category: کشمیر  ( kashmir )