کشمیر میں حزب المجاہدین کے دو انتہا پسند اور 9اوور گراؤنڈ کارکن گرفتار

بارہمولہ: جموں و کشمیر پولس نے بارہمولہ ضلع کے سوپور میں حزب المجاہدین کے دو دہشت گردوں اور 9اوور گراؤنڈ کارکنوں کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سوپور کے سینیئر سپرنٹندنٹ آف پولس ہرمیت سنگھ نے بتایا کہ کچھ انتہا پسندوں کے اجتماع کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ریاستی پولس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اسپیشل آپریشن گروپ نے ایک مشترکہ تلاشی مہم چلائی۔
مہم کے دوران مشتاق احمد چوپان عرف ہارون ساکن واگڈ ترال اور دادسرا ترال کا رہائشی شجاع الدین شیخ گرفتار کر لیا گیا۔دونوں انتہا پسند جنوبی کشمیر میںسرگرم تھے اور مقامی نوجوانوںکی بھرتی کرنے شمالی کشمیر آئے ہوئے تھے۔

Title: two militants 9 ogws of hm arrested | In Category: کشمیر  ( kashmir )