کشمیر میں 3 بندوق برداربینک لوٹ کر فرار

سری نگر : پولس کے مطابق جنوبی کشمیر میں نامعلوم بندوق بردار پیر کے روز جموں و کشمیر کی ایک شاخ میں گھس گئے اور وہاں موجود لگوں کو بندو کی نال پر بے بس کر کے بینک لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولس نے بتایا کہ پلوامہ ضلع کے ترال علاقہ میں واقع بینک کی نور پرا برانچ کو لوٹنے والے بندوق بردار وں کی تعداد تین تھی۔بندوق برداروں نے بینک عملہ اور کسٹمرز کو دھمکا کر بینک سے ایک لاکھ روپے لوٹ لیا ۔اور مال کے ساتھ فرار ہونے سے پہلے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

Title: gunmen loot cash from bank in kashmirs pulwama | In Category: کشمیر  ( kashmir )