کشمیر کے بڈگام اور بارہمولہ میں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں5دہشت گرد ہلاک

سری نگر: سرکاری ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کے بڈگام اور بارہمولہ میںسلامتی دستوں کے ساتھ مسلح تصادم میں پانچ انتہا پسند مارے گئے۔ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ سری نگر سے45کلومیٹر کی دوری پر واقع پکھیر پورہ کے فلتی پورہ میں انتہا پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سلامتی دستوں نے اس علاقہ کا محاصرہ کر لیا۔سلامتی دستوں کو علاقہ کی گھیرا بندی کرتا دیکھتے ہی انتہاپسندوں نے سلامتی دستوں پر فائرنگ شروع کر دی۔
فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی۔جس میں چار انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔اس دوران انتہاپسندی مخالف کارروائی کو روکنے کی کوشش میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف سلامتی دستوں کی کارروائی کے دوران دو غیر فوجی نوجوان اور سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ایک دوسرے تصادم میں جو باہمولہ ضلع کے سوپور علاقہ میں بومئی میںہوا جہاں سلامتی دستوں نےایک انتہاپسند کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

Title: five militants shot dead in separate encounters in kashmir | In Category: کشمیر  ( kashmir )