کشمیر کے کلگام میں سلامتی دستوں سے تصادم میں ایک انتہا پسند ہلاک، ایک فوجی بھی شہید

سری نگر: منگل کے روز جموں و کشمیر کے کلگام ضلع میں سلامتی دستوں اور انتہا پسندوں کے درمیان زبردست مسلح تصادم میں ایک انتہا پسند ہلاک ہو گیا۔
جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک فوجی جوان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاکر چل بسا۔ قاضی کنڈ علاقہ کے نو باغ گاؤں میں انتہاپسندوں کی موجودگی کے حوالے سے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر سلامتی دستوں نے گاؤں کا محاصرہ کر لیا۔اسکی بھنک ملتے ہی انتہا پسندوں نے سلامتی دستوں پر فائرنگ شروع کر دی۔
سلامتی دستوںنےبھی جوابی فائرنگ کی جس میں ایک انتہا پسند مارا گیا اور باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Title: jawan martyred terrorist killed in encounter in kulgam | In Category: کشمیر  ( kashmir )