جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں منی بس اور پولس لاری میں ٹکر15زخمی

بھدروہ/جموں : آج جموں کے ڈوڈہ ضلع کے گاتسو علاقہ میں ایک منی بس اور پولس بس میں راس ٹکر ہو گئی جس میں 15افراد بشمول پانچ پولس اہلکار اور دو زیر سماعت قیدی زخمی ہو گئے۔
پولس کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے یہ منی بس کشتوار جارہی تھی کہ بٹوٹے ۔ڈوڈہ۔ کشتوار روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی پولس بس سے ٹکرا گئی۔
ڈوڈہ کے پولس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ افتخار احمد نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ایک پولس ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کی مدد سے بچاؤ کا کام شروع کر تے ہوئے زخمیوں کو ڈوڈہ کے ایک اسپتال میں داخل کرا دیا۔زخمی پولس اہلکاروں کی شناخت فیاض احمد ، نور دین ، داؤد خان ، کشور لال سون اور سب انسپکٹر سنجیو کمار اورزخمی زیر سماعت قیدیوں کی شناخت محمد عمران اور عرفان احمد کے طور پر کی گئی ہے۔

Title: fifteen injured in head on collision in doda | In Category: کشمیر  ( kashmir )
Tags: ,