پلوامہ تصادم میں جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کا بھتیجہ طلحہ رشید بھی مارا گیا

سری نگر: پیر کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے گاؤں اگلا کنڈی میں فوج کے ساتھ مسلح تصادم میںجو تین دہشت گرد مارے گئے ان میں جیش محمد کے سرغنہ مولانا مسعود اظہر کا بھتیجہ طلحہ رشید بھی شامل ہے۔
جیش محمد کے ترجمان نے بھی ایک بیان میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشت گرد کی شناخت کمانڈر طلحہ رشید کے طور پر کی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جو دیگر دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ان میں ایک ڈویژنل کمانڈر محمد بھائی اور ایک غیر مقامی وسیم جو پلوامہ میں دروب گام کا رہائشی ہے، شامل ہیں۔ جائے تصادم سے دو اے کے 47-اور ایک پستول پائی گئی۔

Title: pulwama encounter masood azhars nephew killed | In Category: کشمیر  ( kashmir )