ایل او سی پر پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ میں ہندوستانی فوجی اور ایک قلی ہلاک

جموں:(یواین آئی)پاکستان نے آج جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرل لائن پر جنک بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس مین ایک فوجی اہلکار اور ایک غیر فوجی قلی ہلاک ہو گیا ۔
محکمہ دفاع کے ایک ترجمان نے یہاں بتایا کہ پاکستانی فوج نے پونچھ ضلع میں کرشنا گھاٹی سیکٹر میں محاذی چوکیوں پر گولہ باری کی۔انھوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے صبح کسی اشتعال کے بغیر چھوٹے اور خودکار ہتھیاروں سے گولہ باری شروع کردی۔ ترجمان نے بتایا کہ ہندستانی فوج نے بھی پاکستانی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا ۔

Title: army jawan civilian porter killed in pak firing at loc in poonch dist | In Category: کشمیر  ( kashmir )