کشمیر کے باندی پورہ میں مسلح تصادم میں دو دہشت گرد اورہندوستانی فضائیہ کے دو کمانڈوز ہلاک

سری نگر: شمالی کشمیر کے باندی پورہ کے ہاجن علاقہ میں بدھ کی صبح سلامتی دستوں اور انتہا پسندوں کے درمیان تصادم میں دو انتہا پسند اور ہندوستانی فضائیہ کی گرود کمانڈو یونٹ کے دو چھاپہ مار ہلاک ہو گئے۔
وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کے مطابق باندی پورہ کے ہاجن میں انتہا پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد ریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور فوج نے ان انتہا پسندوں کو پکڑنے کے لئے مشترکہ مہم چلائی۔
انہوں نے کہاکہ سلامتی دستوں کے اہلکار جب مطلوبہ ہدف کی طرف پیش قدمی کر رہے تھے تو وہاں روپوش دہشت گردوںنے خود کار رائفلوںسے ان پر فائرنگ شروع کردی ۔
مسٹر کالیا نے کہا کہ سلامتی دستوں نے جوابی کارروائی جس میں دو انتہا پسند ہلاک ہو گئے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس محدود مگر شدید کارروائی میں تین کمانڈوز زخمی ہو گئے جن میں سے دو، جن کی حالت نازک تھی، زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے ۔

Title: two iaf commandos two militants killed in jk gunfight | In Category: کشمیر  ( kashmir )