جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی زور شور کے ساتھ ماہ رواں میںیوم شہدا اور یوم الحاق منائے گی

نئی دہلی:(یو این آئی) جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی نے کل دیر شام یہاں پارٹی کے ہیڈکوارٹر ، گاندھی نگر ، جموں میں ہوئی ہنگامی میٹنگ میں اعلان کیا کہ وہ 17اور 18اکتوبر کو یوم شہدا منائے گی جس دن 17اور 18اکتوبر 1966کو پولیس کی فائرنگ میں چا ر طلبا کی موت ہوگئی تھی۔تین طلبا برج موہن شرما، سبھاش چندر اور گلشن ہانڈا کانگریس کی حکومت کے دوران 17اکتوبر جی جی ایم سائنس کالج جموں میں پولیس فائرنگ میں شہید ہوئے تھے جبکہ 18اکتوبر کو سردار گرچرن سنگھ کو پولیس نے کنک منڈی ، جموں میں شہید کردیا تھا۔ اس وقت کی وزیراعظم محترمہ اندراگاندھی کی ہدایت پر انکوائری کمیشن قائم کیا گیا جس میں پایا گیا تھا کہ پولیس کی غلطی تھی۔
پنتھرس اسٹوڈنٹس یونین کے صدر ٹھاکر وریندر سنگھ طلبا کمیٹی کے صدر ہوں گے اور یوم شہدا کی 51ویں برسی پر یادگاری اجلاس کا اہتمام کریں گے۔ نیشنل پنتھرس پارٹی کمیٹی بھی اس یادگاری اجلاس میں شامل ہو گی۔ جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی ورکنگ کمیٹی اور تمام کارکن یوم الحاق کی 71ویں سالگرہ27اکتوبر کو منائیں گے۔ یاد رہے کہ26 اکتوبر1947 کو مہاراجہ ہری سنگھ نے الحاق نامہ پر دستخط کئے تھے جسے لارڈ ماون بیٹن نے 27اکتوبر، 1947کو منظور کیا تھا۔ پارٹی کے چیرمین ہرشدیو سنگھ اور پارٹی کے ریاستی صدر بلونت سنگھ منکوٹیا 21رکنی کمیٹی قائم کریں گے جو 27اکتوبر کو جموں میں یوم الحاق منائے گی ۔

Title: panthers party of jk to observe martyr day | In Category: کشمیر  ( kashmir )