کشمیر میں چار روز کی معطلی کے بعدٹرین سرو س پھر شروع

سری نگر:(یو این آئی) چوٹی کاٹنے کے بڑھتے واقعات کی مخالفت میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے عام ہڑتال کا اعلان کرنے نیز سیکورٹی وجوہات کی بنا پر وادی کشمیر میں معطل کر دی جانے والی ٹرین خدمات آج سے پھر شروع کر دی گئیں ۔ ریلوے کے ایک سینئر افسر نے یواین آئی کو بتایا کہ وادی میں تمام روٹوں پر ٹرینیں شروع کردی گئی ہیں۔
اس ماہ میں یہ دوسری مرتبہ ہے جب سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرین سروس معطل کی گئیں۔ واضح رہے کہ چوٹی کاٹنے کے بڑھتے واقعات کی مخالفت میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے عام ہڑتال کے اعلان کے بعد 06 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے سے ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھیں۔ سینئر افسر نے کہا کہ ہم ریاستی انتظامیہ اور پولس کے مشوروں پر عمل کرتے ہیں۔
انتظامیہ کے کہنے پر ہی ٹرین خدمات معطل کی گئی تھیں اور اب ان کے مشورے سے ہی اسے دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ ٹرین سروس کی بحالی کے بعد بھیڑ بڑھ جائے گی اور اس کے لئے بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

Title: rail service resume in kashmir valley | In Category: کشمیر  ( kashmir )