کشمیرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی این آئی اے میں طلبی کے خلاف وکیل پھر ہڑتال پر

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کو ایک بار پھر تفتیش کے لئے طلب کرلیا ہے۔ میاں قیوم کو جمعرات (14 ستمبر کو)نئی دہلی میں این آئی اے کے ہیڈکوارٹرس میں حاضر ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔
ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ’ایڈوکیٹ قیوم کو پاکستان اور دوسرے ممالک سے ہونے والی مبینہ ٹیرر فنڈنگ اور علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے این آئی اے کی جانب سے شروع کردہ تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کے لئے ایک بار پھر نئی دہلی طلب کیا گیا ہے‘۔
اس دوران کشمیر میں وکلا نے این آئی اے کی طرف سے ایڈوکیٹ میاں قیوم کو ایک بار پھر نئی دہلی طلب کرنے پر شدید ردعملکا اظہار کرتے ہوئے 14 ستمبر سے ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Title: nia summons bar chief againlawyers to go on strike from sept 14 | In Category: کشمیر  ( kashmir )