جموں کے ڈوڈہ و کشتواڑ میں سڑک حادثات میں8ہلاک11زخمی

جموں: جموں خطہ میں جمعہ کے روز پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 11دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ’ڈوڈہ سے تھالیلا چھرالا جارہی ایک مسافر گاڑی کو ٹھاٹھری کے پونے جا علاقہ میں جمعہ کی صبح حادثہ پیش آیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم 6 افراد ہلاک جبکہ 11 دیگر زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا ’حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا، جہاں مزید دو زخمیوں نے اپنی آخری سانسیں لیں‘۔
مہلوکین کی شناخت محمد یوسف خان ولد ولی خان ساکنہ سنارتھاوا چھرالا، اوم پرکاش ولد ودیا لال ساکنہ باکن چھرالا (ڈرائیور)، فضل دین ولد روشن دین ساکنہ راندانی ، پنجاب سنگھ ولد خزان چند ساکنہ بلگران بنجواہ اور راجیش سنگھ ولد بدھا سنگھ ساکنہ راکنہ کے بطور کی گئی ہے۔ جبکہ یہ رپورٹ فائل کئے جانے تک ایک کی شناخت ہونا باقی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ تین شدید زخمیوں کو جموں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ضلع کشتواڑ میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

Title: eight feared dead many injured as tempo plunges into gorge in doda | In Category: کشمیر  ( kashmir )
Tags: , ,