سید علی گیلانی سمیت کشمیری علیحدگی پسند لیڈروں کے خلاف لشکر طیبہ سے پیسہ لینے کا معاملہ درج

نئی دہلی: قومی تحقیقات ایجنسی (این آئی اے) نے لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید سے پیسے لینے اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی شاہ گیلانی سمیت کئی کشمیری علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف ابتدائی تحقیقات کے لیے معاملہ درج کر لیا۔
جن دیگر کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ان میں نعیم خان،جنہیں ایک اسٹنمگ آپریشن کے دوران پاکستان کے دہشت گرد گوپوں سے رقم لیے کا اعتراف کرتے دکھایا گیا ہے، فاروق احمد ڈار عرف بٹا کراٹے اور تحرئیک حریت کے غازی جاوید بابا بھی شامل ہیں۔
این آئی اے کے ایک ترجمان کے مطابق یہ علیحدگی پسند لیڈران وادی کشمیر میں تخریبی سرگرمیوں بشمول سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ، سرکاری املاک تباہ ،اور اسکولوں کا نذر آتش کرنے کے لیے پاکستان کی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید سے پیسہ لیتے ہیں۔

Title: nia registers probe against syed ali shah geelani three others | In Category: کشمیر  ( kashmir )