جموں و کشمیرمیں ٹیکسی کھائی میں جا گری4 افراد ہلاک،5زخمی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آج ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون سمیت کم از کم تین افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ صبح سات بجے ڈوڈہ ضلع کے کھیلانی میں مسافروں سے بھری ایک ٹیکسی گندوہ جارہی تھی کہ سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری۔
اس حادثے میں 4افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو ڈوڈہ کے اسپتال میںداخل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے بھی تین کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں جموں میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Title: four killed 5 injured in doda road accident | In Category: کشمیر  ( kashmir )