ڈؤڈہ ضلع میں بھیانک آتشزدگی،45 دوکانیں اور آٹھ مکان جل کر راکھ

جموں:جموں کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں گزشتہ رات شدید آگ لگنے سے سشاسترا سیما بل کا ایک کیمپ آفس اور کم از کم 45 دوکانیں اور آٹھ مکان جل کر راکھ ہوگئے۔ ڈوڈہ کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ونے کمار نے یو این آئی کو آج بتایا، ” بھلیسیا علاقہ میں بھاٹیاس کا بڑا بازار اس بھیانک آگ سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔
اس علاقے میں رات بارہ بجے آگ لگی گئی چونکہ بازار میں تمام دکانیں دیودار اوقر چیڑ کی لکڑی سے بنی تھیں اس لیے آگ نے آناً فاناً تمام دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس واقعہ میں تقریباً 45 دوکانیں اور آٹھ مکان مکمل طور جل کر راکھ ہو گئے۔آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تھاتھری اور گانڈوہا سے دو فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا ہے۔ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Title: jammu sashastra seema bal camp office 45 shops gutted in massive fire in doda district | In Category: کشمیر  ( kashmir )
Tags: , ,