کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بس پلٹ گئی،25زخمی،6کی حالت نازک

سرینگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج ایک بس حادثے میں 25 بس مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے6 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوپور سے ہندواڑہ جا نے والی بس وڈورہ پائیں گاؤں کے پاس پلٹ گئی جس سے 20 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو سوپور کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں سے شدید زخمی6 افراد،رفیقہ بیگم، حفیظہ بیگم ،فردوس احمد، راجا بیگم ، رقیہ اختر اور خورشید احمد کو بہتر علاج کے لیے سرینگر ریفر کر دیاگیا ۔

Title: 25 people injured in sopore bus accident six referred to srinagar | In Category: کشمیر  ( kashmir )