پلوامہ میں سیکورٹی فورسوں اور دہشت گردوں میں تصادم ختم ، انتہاپسند فرار

سرینگر: جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع میں آج علی الصباح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہوئی مڈبھیڑکے بعد شروع کی گئی تفتیشی مہم ختم ہو گئی ہے کیونکہ جنگجو تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے خصوصی مہم دستے (ایس او جی) نے پلوامہ کے کئی مقامات پر تفتیشی مہم شروع کی تھی۔سیکورٹی دستے جب پلوامہ کے باٹنورے لسیپوراپہنچے تو وہاں چھپے جنگجووں نے فائرنگ شروع کر دی۔ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی اور کچھ وقت تک فائرنگ چلتی رہی۔
اس کے بعد اضافی سیکورٹی فورسز کو موقع پر بھیجا گیا۔ کچھ وقت کے لئے اندھیرے کی وجہ سے مہم کو روکا بھی گیا تاکہ کسی شہری کا اس میں جانی نقصان نہ ہو سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ آج صبح ہوتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے میں مہم کا آغاز کیا لیکن جنگجوؤں کے فرارہونے کی وجہ سے مہم کو ختم کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

Title: encounter in pulwama over militants fled | In Category: کشمیر  ( kashmir )